سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ سنت کی پیروی کا بیان ۔ حدیث 154

اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فضائل کے بارے میں ۔

راوی: محمد بن مثنی , عبدالوہاب بن عبدالمجید , خالد حذاء , ابوقلابہ , انس بن مالک

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّائُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَرْحَمُ أُمَّتِي بِأُمَّتِي أَبُو بَکْرٍ وَأَشَدُّهُمْ فِي دِينِ اللَّهِ عُمَرُ وَأَصْدَقُهُمْ حَيَائً عُثْمَانُ وَأَقْضَاهُمْ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ وَأَقْرَؤُهُمْ لِکِتَابِ اللَّهِ أُبَيُّ بْنُ کَعْبٍ وَأَعْلَمُهُمْ بِالْحَلَالِ وَالْحَرَامِ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ وَأَفْرَضُهُمْ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ أَلَا وَإِنَّ لِکُلِّ أُمَّةٍ أَمِينًا وَأَمِينُ هَذِهِ الْأُمَّةِ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ

محمد بن مثنی، عبدالوہاب بن عبدالمجید، خالد حذاء، ابوقلابہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میری امت پر میری امت میں سب سے زیادہ رحم دل ابوبکر ہیں اور ان میں سے اللہ کے دین کے بارے میں سب سے زیادہ سخت عمر ہیں ، حیاء کے اعتبار سے سب سے سچے عثمان ہیں ، اور علی بن ابی طالب، ان میں سے سب سے اچھے فیصلہ کرنے والے ہیں ، ان میں اللہ کی کتاب کو سب سے عمدہ پڑھنے والے ابی بن کعب ہیں سب سے زیادہ حلال حرام سے واقف معاذ بن جبل ہیں اور فرائض سے سب سے زیادہ واقف زید بن ثابت ہیں۔ خبردار ہر امت کے لئے ایک امین ہوتا ہے اور اس امت کے امین ابوعبیدہ بن الجراح ہیں۔ (رضوان اللہ علیھم اجمعین)

It was narrated from Anas bin Mâlik that the Messenger of Allah P.B.U.H said: “The most merciful of my Ummah towards my Ummah is Abu Bakr; the one who adheres most sternly to the religion of Allah is ‘Umar; the most sincere of them in shyness and modesty is ‘Uthmân; the best judge is ‘Ali bin Abu Thlib; the best in reciting the Book of Allah is Ubayy bin Ka’b; the most knowledgeable of what is lawful and unlawful is Mu’âdh bin Jabal; and the most knowledgeable of the rules of inheritance (Fard’id) is Zaid bin Thâbit. And every nation has a trustworthy guardian, and the trustworthy guardian of this Ummah is Abu ‘Ubaidah bin Jarráh.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں