سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1527

قبر پر نماز جنازہ پڑھنا

راوی: احمد بن عبدة , حماد بن زید , ثابت , ابورافع , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ امْرَأَةً سَوْدَائَ کَانَتْ تَقُمُّ الْمَسْجِدَ فَفَقَدَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَ عَنْهَا بَعْدَ أَيَّامٍ فَقِيلَ لَهُ إِنَّهَا مَاتَتْ قَالَ فَهَلَّا آذَنْتُمُونِي فَأَتَی قَبْرَهَا فَصَلَّی عَلَيْهَا

احمد بن عبدة، حماد بن زید، ثابت، ابورافع، حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ ایک سیاہ فام خاتون مسجد میں جھاڑو دیا کرتی تھیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو نہ دیکھا تو کچھ روز بعد اس کے متعلق دریافت فرمایا۔ عرض کیا گیا کہ ان کا انتقال ہو گیا۔ آپ نے فرمایا تم نے مجھے اطلاع کیوں نہ دی پھر آپ ان کی قبر پر تشریف لے گئے اور نماز جنازہ پڑھی ۔

It was narrated from Abu Hurairah that a black woman used to sweep the Masjid. The Messenger of Allah P.B.U.H noticed she
was missing and he asked about her after a few days. He was told that she had died. He said, "Why did you not tell me?" Then he went to her grave and offered the funeral prayer for her. (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں