سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ سنت کی پیروی کا بیان ۔ حدیث 149

اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فضائل کے بارے میں ۔

راوی: اسماعیل بن موسیٰ و سوید بن سعید , شریک , ابوربیعہ الایادی , بریدہ

حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مُوسَی وَسُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَا حَدَّثَنَا شَرِيکٌ عَنْ أَبِي رَبِيعَةَ الْإِيَادِيِّ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي بِحُبِّ أَرْبَعَةٍ وَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ يُحِبُّهُمْ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ هُمْ قَالَ عَلِيٌّ مِنْهُمْ يَقُولُ ذَلِکَ ثَلَاثًا وَأَبُو ذَرٍّ وَسَلْمَانُ وَالْمِقْدَادُ

اسماعیل بن موسیٰ و سوید بن سعید، شریک، ابوربیعہ الایادی، حضرت بریدہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھے چار اشخاص سے محبت کرنے کا حکم دیا ہے اور مجھے خبر دی ہے کہ وہ خود ان سے محبت رکھتا ہے عرض کیا گیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ کون ہیں ، فرمایا علی ان میں سے ہیں اور فرماتے ہیں وہ تین یہ ہیں ، ابوذر، سلمان اور مقداد۔

Ibn Buraidah narrated that his father said: “The Messenger of Allah p.b.u.h said: ‘Allah has commanded me to love four people, and He told me that He also loves them.’ He was asked: 0 Messenger of Allah, who are hey?’ He said: “Ali is one of them’ and he said that three ‘and Abu Dharr, Salman Miqdâd.”

یہ حدیث شیئر کریں