سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1477

موت کی خبر دینے کی ممانعت

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ و ہشام بن عمار , سفیان بن عیینہ , زہری , سعید بن مسیب , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَهِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْرِعُوا بِالْجِنَازَةِ فَإِنْ تَکُنْ صَالِحَةً فَخَيْرٌ تُقَدِّمُونَهَا إِلَيْهِ وَإِنْ تَکُنْ غَيْرَ ذَلِکَ فَشَرٌّ تَضَعُونَهُ عَنْ رِقَابِکُمْ

ابوبکر بن ابی شیبہ و ہشام بن عمار، سفیان بن عیینہ، زہری، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جنازے میں جلدی کرو اگر اچھا شخص تھا تو تم اس کو بھلائی کی طرف بڑھا رہے ہو اور اگر کچھ اور تھا تو شر کو اپنی گردنوں سے ہٹا رہے ہو ۔

It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger Allah P.B.U.H said: 'Hasten with the funeral' (procession), for if the person was righteous then you are advancing him towards good and if he was otherwise then it is evil which you are taking off your necks." (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں