مستحب کفن
راوی: محمد بن اسماعیل بن سمرة , ابوشیبہ , انس بن مالک
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ سَمُرَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا أَبُو شَيْبَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ لَمَّا قُبِضَ إِبْرَاهِيمُ ابْنُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُمْ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُدْرِجُوهُ فِي أَکْفَانِهِ حَتَّی أَنْظُرَ إِلَيْهِ فَأَتَاهُ فَانْکَبَّ عَلَيْهِ وَبَکَی
محمد بن اسماعیل بن سمرة، ابوشیبہ، حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ جب نبی اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صاحبزادے حضرت ابراہیم کا انتقال ہوا تو نبی اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کو کفن میں نہ لپیٹو تاکہ میں اس کا دیدار کر لوں۔ پھر آپ ان کے قریب ہوئے ان پر جھکے اور رو دیئے ۔
It was narrated that Anas bin Malik said: "When Ibrahim the son of the Prophet P.B.U.H died, the Prophet P.B.U.H said to them: 'Do not wrap him in his shroud until I look at him: He came to him, bent over him and wept:' (Da'if)