سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1464

مرد کا اپنی بیوی کو اور بیوی کا خاوند کو غسل دینا

راوی: محمد بن یحییٰ , احمد بن خالد زہبی , محمد بن اسحق , یحییٰ بن عباد بن عبداللہ بن زبیر , عباد بن عبداللہ زبیر , عائشہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الذَّهَبِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ يَحْيَی بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَوْ کُنْتُ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا غَسَّلَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرُ نِسَائِهِ

محمد بن یحییٰ، احمد بن خالد زہبی، محمد بن اسحاق ، یحییٰ بن عباد بن عبداللہ بن زبیر، عباد بن عبداللہ زبیر، حضرت عائشہ صدیقہ بیان فرماتی ہیں کہ اگر مجھے پہلے وہ خیال آ جاتا جو بعد میں آیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات ہی غسل دیتیں ۔

It was narrated that ,Aishah said: "If I had known then what I know now, no one would have washed the Prophet P.B.U.H but his wives." (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں