سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ سنت کی پیروی کا بیان ۔ حدیث 133

اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فضائل کے بارے میں ۔

راوی: ہشام بن عمار , عیسیٰ بن یونس , صدقہ بن مثنی نخعی , ریاح بن حارث

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْمُثَنَّی أَبُو الْمُثَنَّی النَّخَعِيُّ عَنْ جَدِّهِ رِيَاحِ بْنِ الْحَارِثِ سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ يَقُولُ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَاشِرَ عَشَرَةٍ فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ فِي الْجَنَّةِ وَعُمَرُ فِي الْجَنَّةِ وَعُثْمَانُ فِي الْجَنَّةِ وَعَلِيٌّ فِي الْجَنَّةِ وَطَلْحَةُ فِي الْجَنَّةِ وَالزُّبَيْرُ فِي الْجَنَّةِ وَسَعْدٌ فِي الْجَنَّةِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ فِي الْجَنَّةِ فَقِيلَ لَهُ مَنْ التَّاسِعُ قَالَ أَنَا

ہشام بن عمار، عیسیٰ بن یونس، صدقہ بن مثنی نخعی، ریاح بن حارث فرماتے ہیں کہ انہوں نے سعید بن زید کو فرماتے ہوئے سنا کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دس کے دسویں تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ابوبکر جنت میں ہیں ، عمر جنت میں ہیں ، عثمان جنت میں ہیں ، علی جنت میں ہیں ، طلحہ جنت میں ہیں ، عثمان جنت میں ہیں ، سعد جنت میں ہیں ، علی جنت میں ہیں ، طلحہ جنت میں ہیں ، زبیر جنت میں ہیں ، عبدالرحمن جنت میں ہیں ، پوچھا گیا نویں شخص کون ہیں فرمایا میں ۔

It was narrated that Sa’eed bin Zaid bin ‘Anir bin Nufail said: “The Messenger of Allah p.b.u.h was one of the Ten (given glad tidings of Paradise). He i said: ‘Abu Bakr will be in Paradise; ‘Umar will be in Paradise; ‘Uthman will be in Paradise; ‘Ali will be in Paradise; Talhah will be in Paradise; Zubair will be in Paradise; Sa’d will be in Paradise; ‘Abdur-Rahmân will be in Paradise.” He was asked: ‘Who will be the ninth?’ He said: ‘I will.’” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں