جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ قرآن کی تفسیر کا بیان ۔ حدیث 946

باب سورت آل عمران کے متعلق

راوی: قتیبة , عبدالواحد بن زیاد , خصیف , مقسم , مقسم کہتے ہیں کہ ابن عباس

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ عَنْ خُصَيْفٍ حَدَّثَنَا مِقْسَمٌ قَالَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةَ مَا کَانَ لِنَبِيٍّ أَنْ يَغُلَّ فِي قَطِيفَةٍ حَمْرَائَ افْتُقِدَتْ يَوْمَ بَدْرٍ فَقَالَ بَعْضُ النَّاسِ لَعَلَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَهَا فَأَنْزَلَ اللَّهُ مَا کَانَ لِنَبِيٍّ أَنْ يَغُلَّ إِلَی آخِرِ الْآيَةِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَقَدْ رَوَی عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ عَنْ خُصَيْفٍ نَحْوَ هَذَا وَرَوَی بَعْضُهُمْ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خُصَيْفٍ عَنْ مِقْسَمٍ وَلَمْ يَذْکُرْ فِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ

قتیبہ ، عبدالواحد بن زیاد، خصیف، مقسم، حضرت مقسم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا (وَمَا كَانَ لِنَبِيٍّ اَنْ يَّغُلَّ) 3۔ آل عمران : 161) (یعنی (مال غنیمت میں) خیانت کرنا نبی کا کام نہیں اور جو خیانت کرے گا وہ قیامت کے دن اسے لے کر حاضر ہوگا) یہ آیت ایک سرخ روئی دار چادر کے بارے میں نازل ہوئی جو غزوہ بدر کے موقع پر گم ہوئی تھی تو بعض لوگوں نے کہا کہ شاید نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لے لی ہو۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ یہ حدیث حسن غریب ہے۔ عبدالسلام بن حرب بھی خصیف سے اور وہ مقسم سے نقل کرتے ہوئے ابن عباس کا ذکر نہیں کرتے۔

Miqsam reported that Sayyidin ibn Abbas narrated about the verse:

"And it behoves not a Prpphet that he should ever betray his trust." (3:161)

(He said that) this verse was revealed concerning a red cotton sheet of cloth that was lost during the Battle of Badr. Some people said, “Perhaps Allah’s Messenger (SAW) has taken it.” So, Allah, the Blessed and Elevated revealed:

"No prophet could (ever) be false to his trust. If any person is so false, He shall, on the Day of Judgment, restore what he misappropriated; then shall every soul receive its due,- whatever it earned,- and none shall be dealt with unjustly. " (3:161)

یہ حدیث شیئر کریں