جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ قرآن کی تفسیر کا بیان ۔ حدیث 918

باب سورت بقرہ کے متعلق

راوی: ہناد , عبدة , سعید بن ابی عروبة , قتادة , ابوحسان اعرج , عبدہ سلیمان علی

حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي حَسَّانَ الْأَعْرَجِ عَنْ عَبِيدَةَ السَّلْمَانِيِّ أَنَّ عَلِيًّا حَدَّثَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ الْأَحْزَابِ اللَّهُمَّ امْلَأْ قُبُورَهُمْ وَبُيُوتَهُمْ نَارًا کَمَا شَغَلُونَا عَنْ صَلَاةِ الْوُسْطَی حَتَّی غَابَتْ الشَّمْسُ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ قَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ عَلِيٍّ وَأَبُو حَسَّانَ الْأَعْرَجُ اسْمُهُ مُسْلِمٌ

ہناد، عبدة، سعید بن ابی عروبة، قتادہ، ابوحسان اعرج، عبدہ سلیمان حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ خندق کے موقع پر مشرکین کیلئے بدعا کرتے ہوئے فرمایا اے اللہ ان (کفار) کی قبروں اور گھروں کو آگ سے بھر دے جیسے ان لوگوں نے ہمیں درمیانی نماز پڑھنے سے غروب آفتاب تک مشغول کر دیا (یعنی عصر کی نماز) ۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ اور کئی سندوں سے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول ہے۔ ابوحسان اعراج کا نام مسلم ہے۔

Abidah Salmam reported on the authority of Sayyidina Ali (RA) that on the day of the Ahzab (Battle of the Trenches), the Prophet (SAW) prayed (against the idolators). “O Allah, fill their graves and their homes with fire just as they kept us occupied from offering the midmost prayer till sunset.”

[Ahmed 1132,Muslim 627,Abu Dawud 409,Nisai 469]

یہ حدیث شیئر کریں