جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ فضائل قرآن کا بیان۔ ۔ حدیث 825

سورئہ اخلاص کی فضیلت کے متعلق

راوی: محمد بن مرزوق بصری , حاتم بن میمون ابوسہل , ثابت بنانی , انس بن مالک

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْزُوقٍ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ مَيْمُونٍ أَبُو سَهْلٍ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَرَأَ کُلَّ يَوْمٍ مِائَتَيْ مَرَّةٍ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ مُحِيَ عَنْهُ ذُنُوبُ خَمْسِينَ سَنَةً إِلَّا أَنْ يَکُونَ عَلَيْهِ دَيْنٌ وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ أَرَادَ أَنْ يَنَامَ عَلَی فِرَاشِهِ فَنَامَ عَلَی يَمِينِهِ ثُمَّ قَرَأَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ مِائَةَ مَرَّةٍ فَإِذَا کَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ يَقُولُ لَهُ الرَّبُّ تَبَارَکَ وَتَعَالَی يَا عَبْدِيَ ادْخُلْ عَلَی يَمِينِکَ الْجَنَّةَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ هَذَا الْوَجْهِ أَيْضًا عَنْ ثَابِتٍ

محمد بن مرزوق بصری، حاتم بن میمون ابوسہل، ثابت بنانی، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص روزانہ دو سو مرتبہ سورت اخلاص پڑھے، اس کے پچاس سال کے گناہ معاف کر دیئے گئے، ہاں البتہ اگر اس پر قرض ہوگا، تو وہ معاف نہیں ہوگا، اسی سند سے منقول ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے سونے کا ارادہ کیا اور پھر اپنی دائیں کروٹ لیٹا، پھر سو مرتبہ سورت اخلاص پڑھی قیامت کے دن اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ میرے بندے اپنی دائیں جانب سے جنت میں داخل ہو جا، یہ حدیث ثابت کی روایت سے غریب ہے۔ وہ انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں، پھر یہ اس کے علاوہ اور اس سند سے بھی منقول ہے۔

Sayyidina Anas (RA) ibn Malik reported that the Prophet (SAW) said, “If anyone recites Surah al-Ikhlas every day two hundred times then his sins over fifty years will be effaced unless he has a debt payable.” It is reported from the Prophet (SAW) through the same sanad that he said, “If anyone intends to sleep on his bed and lies down on his right side and recites Surah al-Ikhlas a hundred times then, on the Day of Resurrection, the Blessed and Exalted Lord will say to him, “O My slave, enter Paradise by your right side.”

یہ حدیث شیئر کریں