نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تمام انبیاء کی مثال
راوی: محمد بن اسماعیل , محمد بن سنان , سلیم بن حیان , سعید بن میناء , جابر بن عبداللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنِ سِنَانٍ حَدَّثَنَا سَلِيمُ بْنُ حَيَّانَ بَصْرِيٌّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مِينَائَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا مَثَلِي وَمَثَلُ الْأَنْبِيَائِ قَبْلِي کَرَجُلٍ بَنَی دَارًا فَأَکْمَلَهَا وَأَحْسَنَهَا إِلَّا مَوْضِعَ لَبِنَةٍ فَجَعَلَ النَّاسُ يَدْخُلُونَهَا وَيَتَعَجَّبُونَ مِنْهَا وَيَقُولُونَ لَوْلَا مَوْضِعُ اللَّبِنَةِ وَفِي الْبَاب عَنْ أُبَيِّ بْنِ کَعْبٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ
محمد بن اسماعیل، محمد بن سنان، سلیم بن حیان، سعید بن میناء، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میری اور دوسرے انبیاء کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے ایک گھر بنایا اور اسے اچھی طرح مکمل کر کے اس کی تزئین و آرائش کی لیکن ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دی۔ چنانچہ لوگ اس میں داخل ہوتے اور تعجب کرتے ہوئے کہتے کہ کاش یہ جگہ خالی نہ ہوتی۔ اس باب میں حضرت ابوہریرہ اور ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے بھی روایت ہے۔ یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے۔ (اینٹ سے مراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں جیسے کہ صحیحین کی روایت میں بھی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ اینٹ میں ہی ہوں۔ مجھ سے ہی وہ عمارت مکمل ہوئی اور انبیاء کا خاتمہ ہوا۔ چنانچہ میں ہی وہ نبی ہوں اور میں ہی آخری نبی ہوں)
Sayyidina Jabir ibn Abdullah (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “Indeed, my example with the Prophets is that a man builds a house. He completes it and makes it beautiful except for a space of a brick. The people enter it and admire it, but remark: ‘Were it not for the space of a brick’.”
[Bukhari 3534, Muslim 2287]