اس بارے میں کہ کسی کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام اور کنیت جمع کرکے رکھنا مکروہ ہے
راوی: قتیبة بن سعید , لیث بن سعد وعبدالعزیز بن محمد , یحیی بن سعید , سعید بن مسیب
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يَجْمَعَ أَحَدٌ بَيْنَ اسْمِهِ وَكُنْيَتِهِ وَيُسَمِّيَ مُحَمَّدًا أَبَا الْقَاسِمِ وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرٍ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
قتیبہ بن سعید، لیث بن سعد، ابن عجلان ، ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے نام اور کنیت کو جمع کرنے سے منع فرمایا ہے ، یعنی اپنا نام اس طرح رکھے محمد ابو القاسم، اس باب میں حضرت جابر سے بھی روایت ہے ، یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔
——————————————————————————–