نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسماء کے متعلق
راوی: سعید بن عبدالرحمن مخزومی , سفیان , زہری , محمد بن جبیر بن مطعم , جبیر بن مطعم
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ لِي أَسْمَاءً أَنَا مُحَمَّدٌ وَأَنَا أَحْمَدُ وَأَنَا الْمَاحِي الَّذِي يَمْحُو اللَّهُ بِيَ الْكُفْرَ وَأَنَا الْحَاشِرُ الَّذِي يُحْشَرُ النَّاسُ عَلَى قَدَمِي وَأَنَا الْعَاقِبُ الَّذِي لَيْسَ بَعْدِي نَبِيٌّ وَفِي الْبَاب عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
سعید بن عبدالرحمن مخزومی، سفیان، زہری، محمد بن جبیر بن مطعم، حضرت جبیر بن مطعم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میرے بہت سے نام ہیں۔ میں محمد ہوں، میں احمد ہوں، میں ماحی ہوں یعنی جس سے اللہ تعالیٰ کفر کو مٹاتا ہے، میں حاشر ہوں قیامت کے دن لوگ میرے قدموں پر اٹھائے جائیں گے (یعنی میرے پیچھے ہوں گے) اور میں عاقب ہوں (یعنی پیچھے رہ جانے والا) اور میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Sayyidina Jubair bin Mut’im (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “Indeed, I have many names. I am Muhammad, I am Ahmed, I am Mahi through whom Allah erases disbelief. And I am Hashir behind whom people will gather. And I am Aaqib after whom there is no Prophet.”
[Ahmed 16734, Bukhari 3532, Muslim 3254]