جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ آداب اور اجازت لینے کا بیان ۔ حدیث 747

وعدے کے متعلق

راوی: واصل بن عبدالاعلی کوفی , محمد بن فضیل , اسماعیل بن ابی خالد , ابوجحیفہ

حَدَّثَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی الْکُوفِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْيَضَ قَدْ شَابَ وَکَانَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ يُشْبِهُهُ وَأَمَرَ لَنَا بِثَلَاثَةَ عَشَرَ قَلُوصًا فَذَهَبْنَا نَقْبِضُهَا فَأَتَانَا مَوْتُهُ فَلَمْ يُعْطُونَا شَيْئًا فَلَمَّا قَامَ أَبُو بَکْرٍ قَالَ مَنْ کَانَتْ لَهُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِدَةٌ فَلْيَجِئْ فَقُمْتُ إِلَيْهِ فَأَخْبَرْتُهُ فَأَمَرَ لَنَا بِهَا قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَقَدْ رَوَی مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ هَذَا الْحَدِيثَ بِإِسْنَادٍ لَهُ عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ نَحْوَ هَذَا وَقَدْ رَوَی غَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَکَانَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ يُشْبِهُهُ وَلَمْ يَزِيدُوا عَلَی هَذَا

واصل بن عبدالاعلی کوفی، محمد بن فضیل، اسماعیل بن ابی خالد، حضرت ابوجحیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رنگ سفید ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بڑھاپا آ گیا ہے۔ حسن بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مشابہت رکھتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمارے لئے تیرہ جوان اونٹنیاں لانے کا حکم دیا تھا۔ ہم انہیں لینے کے لئے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کی خبر پہنچ گئی۔ چنانچہ ان لوگوں نے ہمیں کچھ نہیں دیا۔ پھر جب حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خلافت سنبھالی تو فرمایا اگر کسی کا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کوئی وعدہ ہو تو وہ آئے۔ ابوجحیفہ فرماتے ہیں میں کھڑا ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وعدے کے متعلق بتایا تو انہوں نے ہمیں اونٹنیاں دینے کا حکم دیا۔ یہ حدیث حسن ہے۔ مروان بن معاویہ اسے اپنی سند سے ابوجحیفہ سے اسی کی مانند نقل کرتے ہیں۔ کئی راوی ابوجحیفہ سے نقل کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا ہے اور حسن بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہم شکل تھے۔ اس سے زائد مذکور نہیں۔

Sayyidina Abu Juhayfah (RA) narrated: I had seen Allah’s Messenger (SAW). He was fair-complexioned and had grown old. Hasan ibnAli (RA) resembled him. He had ordered for us thirteen young she-camels, so we went to collect them. News of his death reached us and they had not given us anything. When Abu Bakr (RA) became Khalifah, he said, “He who has received a promise from Allah’s Messenger (SAW) must come.” So, I mood up before him and informed him( of it) and he ordered them or us.

[Bukhari 3544, Muslim 2343]

یہ حدیث شیئر کریں