جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ آداب اور اجازت لینے کا بیان ۔ حدیث 736

حریر اور دیباج پہننے کی ممانعت کے متعلق

راوی: احمد بن منیع , اسحاق بن یوسف ازرق , عبدالملک بن ابی سلیمان , مولی اسماء , ابن عمر ما

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ حَدَّثَنِي مَوْلَی أَسْمَائَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَال سَمِعْتُ عُمَرَ يَذْکُرُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ فِي الدُّنْيَا لَمْ يَلْبَسْهُ فِي الْآخِرَةِ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَحُذَيْفَةَ وَأَنَسٍ وَغَيْرِ وَاحِدٍ وَقَدْ ذَکَرْنَاهُ فِي کِتَابِ اللِّبَاسِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ قَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ أَبِي عَمْرٍو مَوْلَی أَسْمَائَ بِنْتِ أَبِي بَکْرٍ الصِّدِّيقِ وَاسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ وَيُکْنَی أَبَا عَمْرٍو وَقَدْ رَوَی عَنْهُ عَطَائُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ وَعَمْرُو بْنُ دِينَارٍ

احمد بن منیع، اسحاق بن یوسف ازرق، عبدالملک بن ابی سلیمان، مولیٰ اسماء، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے دنیا میں ریشمی کپڑا پہنا۔ وہ آخرت میں اسے نہیں پہنے گا۔ اس باب میں حضرت علی، حذیفہ اور کئی حضرات رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے روایت ہے جن کا ذکر ہم نے کتاب اللباس میں کیا ہے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کئی سندوں سے منقول ہے۔ حضرت اسماء بنت ابی بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مولیٰ کا نام عبداللہ اور کنیت ابوعمر ہے۔ ان سے عطاء بن ابی رباح اور عمرو بن دینار روایت کرتے ہیں۔

Sayyidina Ibn Umar (RA) reported that he heard Sayyidina Umar (RA) mention that the Prophet (SAW) had said, “He who wears silk in this world will not wear it in the next world.”

[Muslim 2069]

یہ حدیث شیئر کریں