مردوں کے لئے سرخ کپڑے پہننے کی اجازت کے بارے میں
راوی: محمود بن غیلان , وکیع , سفاینا , ابی اسحاق , محمد بن بشار , محمد بن جعفر , شعبہ , ابی اسحاق
وَرَوَی شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ رَأَيْتُ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُلَّةً حَمْرَائَ حَدَّثَنَا بِذَلِکَ مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ بِهَذَا وَفِي الْحَدِيثِ کَلَامٌ أَکْثَرُ مِنْ هَذَا قَالَ سَأَلْتُ مُحَمَّدًا قُلْتُ لَهُ حَدِيثُ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَائِ أَصَحُّ أَوْ حَدِيثُ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ فَرَأَی کِلَا الْحَدِيثَيْنِ صَحِيحًا وَفِي الْبَاب عَنْ الْبَرَائِ وَأَبِي جُحَيْفَةَ
شعبہ اور ثوری اسے ااسحاق سے اور وہ براء بن عازب سے نقل کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ کو سرخ جوڑا پہنے ہوئے دیکھا۔ (یعنی اس پر سرخ لکیریں تھیں نہ کہ پورا سرخ تھا) ۔ محمود بن غیلان، وکیع، سفاینا، ابی اسحاق، محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، ابی اسحاق ہم سے روایت کی محمود بن غیلان نے انہوں نے وکیع سے انہوں نے سفیان سے انہوں نے ابی اسحاق سے پھر محمد بن بشار محمد بن جعفر سے وہ شعبہ سے اور وہ ابواسحاق سے یہی حدیث نقل کرتے ہیں۔ اس حدیث میں اس سے زیادہ کلام ہے۔ میں امام بخاری سے پوچھا کہ براء کی حدیث زیادہ صحیح ہے یا جابر بن سمرہ کی تو انہوں نے فرمایا کہ دونوں حدیثیں صحیح ہیں۔ اس باب میں حضرت براء اور ابوجحیفہ سے بھی احادیث منقول ہیں۔