سفید کپڑے پہننے کے بارے میں
راوی: محمد بن بشار , عبدالرحمن بن مہدی , سفیان , حبیب بن ابی ثابت , میمون بن ابی شبیب , سمرہ بن جندب
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَسُوا الْبَيَاضَ فَإِنَّهَا أَطْهَرُ وَأَطْيَبُ وَکَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاکُمْ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَابْنِ عُمَرَ
محمد بن بشار، عبدالرحمن بن مہدی، سفیان، حبیب بن ابی ثابت، میمون بن ابی شبیب، حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سفید کپڑے پہنا کرو اس لئے کہ یہ پاکیزہ اور عمدہ ترین ہیں اور اسی میں اپنے مردوں کو کفن دیا کرو۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے اور اس باب میں حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما اور ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے بھی روایات منقول ہیں۔
Sayyidina Samurah ibn Jundub (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “Wear white garments, for, they are pure. And shroud your dead in them.”
[Ibn e Majah 3567,Nisai 5337,Ahmed 20239]