پاکیزگی کے بارے میں
راوی: محمد بن بشار , ابوعامر , خالد بن الیاس , صالح بن ابی حسان , سعید بن مسیب
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ إِلْيَاسَ عَنْ صَالِحِ بْنِ أَبِي حَسَّانَ قَال سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ يَقُولُ إِنَّ اللَّهَ طَيِّبٌ يُحِبُّ الطَّيِّبَ نَظِيفٌ يُحِبُّ النَّظَافَةَ کَرِيمٌ يُحِبُّ الْکَرَمَ جَوَادٌ يُحِبُّ الْجُودَ فَنَظِّفُوا أُرَاهُ قَالَ أَفْنِيَتَکُمْ وَلَا تَشَبَّهُوا بِالْيَهُودِ قَالَ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِمُهَاجِرِ بْنِ مِسْمَارٍ فَقَالَ حَدَّثَنِيهِ عَامِرُ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ نَظِّفُوا أَفْنِيَتَکُمْ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَخَالِدُ بْنُ إِلْيَاسَ يُضَعَّفُ وَيُقَالُ ابْنُ إِيَاسٍ
محمد بن بشار، ابوعامر، خالد بن الیاس، حضرت صالح بن ابی حسان، حضرت سعید بن مسیب سے نقل کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ پاک ہیں اور پاکیزگی پسند فرماتے ہیں، وہ صاف ہیں اور صفائی کو پسند کرتے ہیں، وہ کریم ہیں اور کرم کو پسند کرتے ہیں۔ وہ سخی ہیں اور سخاوت کو پسند کرتے ہیں لہذا تم لوگ پاک صاف رہا کرو۔ راوی کہتے ہیں میرے خیال میں حضرت سعید نے یہ بھی فرمایا کہ اپنے صحنوں کو صاف ستھرا رکھو اور یہودیوں کی مشابہت اختیار نہ کرو۔ صالح بن ابی حسان کہتے ہیں۔ میں نے یہ حدیث مہاجر بن مسمار کے سامنے بیان کی تو انہوں نے فرمایا کہ مجھے یہ حدیث عامر بن سعد نے بواسطہ اپنے والد، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کی مثل بیان کی البتہ یہ فرمایا کہ صحنوں کو صاف رکھا کرو۔ یہ حدیث غریب ہے اور خالد الیاس ضعیف ہیں انہیں ابن ایاس بھی کہتے ہیں۔
Salih ibn Abu Hassan reported having heard Sa’eed ibn Musayyiab say, “Indeed Allah is Pure. He loves the pure. He is Clean and loves cleanliness. He is Generous and loves generosity. He is Benevolent and loves benevolence. So, keep yourselves clean and tidy.” The narrator thought that he also said, “Keep your courtyards clean and do not imitate the Jews.” Salih said that he mentioned that to Muhajir ibn Masmar and he said “A hadith was narrated to me by Aamir ibn Sa’d from his father, from the Prophet (SAW) of like manner except that he did not say, “I think,” but orly “Keep your courtyards clean.”