بال گودنے والی، گدوانے والی اور بالوں کو جوڑنے والیوں کے بارے میں
راوی: سوید , عبداللہ بن مبارک , عبیداللہ بن عمر , نافع , ابن عمر ما
حَدَّثَنَا سُوَيْدٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَعَنَ اللَّهُ الْوَاصِلَةَ وَالْمُسْتَوْصِلَةَ وَالْوَاشِمَةَ وَالْمُسْتَوْشِمَةَ قَالَ نَافِعٌ الْوَشْمُ فِي اللِّثَةِ قَالَ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ وَمَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ وَأَسْمَائَ بِنْتِ أَبِي بَکْرٍ وَابْنِ عَبَّاسٍ
سوید، عبداللہ بن مبارک، عبیداللہ بن عمر، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے بالوں کو جوڑنے والی، جڑوانے والی، گودنے والی اور گدوانے والیوں پر لعنت بھیجی ہے۔ نافع کہتے ہیں کہ گودنا مسوڑھوں میں ہوتا ہے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے اور اس باب میں حضرت عائشہ، معقل بن یسار، اسماء بنت ابوبکر اور ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے بھی احادیث منقول ہیں۔
Sayyidina Ibn Umar (RA) reported that the Prophet (SAW) said that Allah has cursed women who add false hair, women who have false hair added, women who tattoo and who have themselves tottooed. Nafi said, “Tattooing is on the gums.”
[Ahmed 4724,Bukhari 5937,Muslim 2124,Nisai 5111,Abu Dawud 4168, Ibn e Majah 1987]
——————————————————————————–