جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ آداب اور اجازت لینے کا بیان ۔ حدیث 683

پیٹ کے بل لیٹنے کی کراہت کے متعلق

راوی: ابوکریب , عبدة بن سلیمان و عبدالرحیم , محمد بن عمرو , ابوسلمة , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ وَعَبْدُ الرَّحِيمِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ رَأَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا مُضْطَجِعًا عَلَی بَطْنِهِ فَقَالَ إِنَّ هَذِهِ ضَجْعَةٌ لَا يُحِبُّهَا اللَّهُ وَفِي الْبَاب عَنْ طِهْفَةَ وَابْنِ عُمَرَ قَالَ أَبُو عِيسَی وَرَوَی يَحْيَی بْنُ أَبِي کَثِيرٍ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ يَعِيشَ بْنِ طِهْفَةَ عَنْ أَبِيهِ وَيُقَالُ طِخْفَةُ وَالصَّحِيحُ طِهْفَةُ وَقَالَ بَعْضُ الْحُفَّاظِ الصَّحِيحُ طِخْفَةُ وَيُقَالُ طِغْفَةُ يَعِيشُ هُوَ مِنْ الصَّحَابَةِ

ابوکریب، عبدة بن سلیمان و عبدالرحیم، محمد بن عمرو، ابوسلمة، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو پیٹ کے بل لیٹے ہوئے دیکھا تو فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اس طرح لیٹنے کو پسند نہیں کرتا۔ اس باب میں طہفہ اور ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے بھی روایت ہے۔ یحیی بن ابی کثیر یہ حدیث ابوسلمہ سے وہ یعیش بن طہفہ سے اور وہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں۔ انہیں طحفہ بھی کہتے ہیں جبکہ صحیح طہفہ ہی ہے۔ بعض طغفہ بھی کہتے اور حفاظ نے طحفہ کو صحیح کہا ہے۔

Sayyidina Abu Huraira (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) saw a man lying on his belly. He said, “This is a way of sleeping that,Allah does not like.”

[Ahmed 7867]

یہ حدیث شیئر کریں