جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ آداب اور اجازت لینے کا بیان ۔ حدیث 657

اس بارے میں کہ کتنی بار چھینک کا جواب دیا جائے

راوی: محمد بن بشار , یحیی بن سعید , عکرمہ , ایاس بن سلمہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عِکْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ لَهُ فِي الثَّالِثَةِ أَنْتَ مَزْکُومٌ قَالَ هَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ الْمُبَارَکِ وَقَدْ رَوَی شُعْبَةُ عَنْ عِکْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ هَذَا الْحَدِيثَ نَحْوَ رِوَايَةِ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ

محمد بن بشار، یحیی بن سعید، عکرمہ، ایاس بن سلمہ ہم سے روایت کی محمد بن بشار نے انہوں نے یحیی بن سعید سے وہ عکرمہ سے وہ ایاس بن سلمہ سے وہ اپنے والد سلمہ سے اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی کی مانند نقل کرتے ہیں لیکن اس میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیسری مرتبہ چھینکنے پر فرمایا کہ اسے زکام ہے۔ اور یہ ابن مبارک کی حدیث سے زیادہ صحیح ہے۔ شعبہ بھی عکرمہ بن عمار سے یہی حدیث یحیی بن سعید کی مانند نقل کرتے ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں