خط پر مہر لگانے کے متعلق
راوی: اسحاق بن منصور , معاذ بن ہشام , ہشام , قتادة , انس بن مالک
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ لَمَّا أَرَادَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَکْتُبَ إِلَی الْعَجَمِ قِيلَ لَهُ إِنَّ الْعَجَمَ لَا يَقْبَلُونَ إِلَّا کِتَابًا عَلَيْهِ خَاتَمٌ فَاصْطَنَعَ خَاتَمًا قَالَ فَکَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَی بَيَاضِهِ فِي کَفِّهِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
اسحاق بن منصور، معاذ بن ہشام، ہشام، قتادہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عجمیوں کو خطوط لکھنے کا ارادہ فرمایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتایا گیا کہ یہ لوگ بغیر مہر کے کوئی چیز قبول نہیں کرتے۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک انگوٹھی بنوائی۔ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں گویا کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہتھیلی میں (اب بھی) اس کی سفیدی کو دیکھ رہا ہوں۔ جس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مہر تھی۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Sayyidina Anas (RA) ibn Malik reported that when the Prophet (SAW) intended to write letters to the non-Arabs, he was told that the non-Arabs did not accept a letter without a seal on it. So, he had a ring made. “It is as though I see its whiteness on his palm.’
[Ahmed 2092, Abu Dawud 4210, Ahmed 12940]