باب مکتوب (خط) کو خاک آلود کرنا
راوی: محمود بن غیلان , شبابة , حمزة , ابوزبیر , جابر
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ عَنْ حَمْزَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا کَتَبَ أَحَدُکُمْ کِتَابًا فَلْيُتَرِّبْهُ فَإِنَّهُ أَنْجَحُ لِلْحَاجَةِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ مُنْکَرٌ لَا نَعْرِفُهُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ قَالَ وَحَمْزَةُ هُوَ عِنْدِي ابْنُ عَمْرٍو النَّصِيبِيُّ هُوَ ضَعِيفٌ فِي الْحَدِيثِ
محمود بن غیلان، شبابة، حمزة، ابوزبیر، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں کوئی کچھ لکھے تو اسے خاک آلود کر لینا چاہیے کیونکہ یہ حاجت کو زیادہ پورا کرنا ہے۔ یہ حدیث منکر ہے۔ ہم اسے ابوزبیر کی روایت سے صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔ حمزہ، عمرونصیبی کے بیٹے ہیں اور حدیث میں ضعیف ہیں۔
Sayyidina Jabir (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “When one of you writes a letter, let him put dust on it, for, it turns out well for the objective.”