جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ علم کا بیان ۔ حدیث 579

اس بارے میں کہ نیکی کا راستہ بتانے والا اس پر عمل کرنے والے کی طرح ہے

راوی: نصربن عبدالرحمن کوفی , احمد بن بشیر , شبیب بن بشر , انس بن مالک

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْکُوفِيُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ بَشِيرٍ عَنْ شَبِيبِ بْنِ بِشْرٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ يَسْتَحْمِلُهُ فَلَمْ يَجِدْ عِنْدَهُ مَا يَتَحَمَّلُهُ فَدَلَّهُ عَلَی آخَرَ فَحَمَلَهُ فَأَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ فَقَالَ إِنَّ الدَّالَّ عَلَی الْخَيْرِ کَفَاعِلِهِ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْبَدْرِيِّ وَبُرَيْدَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

نصربن عبدالرحمن کوفی، احمد بن بشیر، شبیب بن بشر، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سواری مانگنے کے لئے آیا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سواری نہیں تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے دوسرے کسی شخص کے پاس بھیج دیا اس نے اسے سواری دے دی تو وہ دوبارہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں یہ بتانے کے لئے حاضر ہوا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا خیر کا راستہ بتانے والا اس پر عمل کرنے والے ہی کی طرح ہے۔ اس باب میں حضرت ابومسعود اور بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی روایت ہے۔ یہ حدیث اس سند یعنی حضرت انس کی روایت سے غریب ہے۔

Sayyidina Anas ibn Malik (RA) reported that a man came to the Prophet (SAW) and asked for a riding animal. But, he did not have any that could carry him, so he sent him to someone else who gave him the animal. He came to the Prophet (SAW) and informed him of it. He said,

“One who guides to good is like the one who does it.”

یہ حدیث شیئر کریں