طلب علم کی فضیلت
راوی: نصر بن علی , خالد بن یزید عتکی , ابوجعفر رازی , ربیع بن انس , انس بن مالک
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعَتَکِيُّ عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الرَّازِيِّ عَنْ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ خَرَجَ فِي طَلَبِ الْعِلْمِ کَانَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَتَّی يَرْجِعَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَرَوَاهُ بَعْضُهُمْ فَلَمْ يَرْفَعْهُ
نصر بن علی، خالد بن یزید عتکی، ابوجعفر رازی، ربیع بن انس، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص علم کی تلاش میں نکلے وہ واپس لوٹنے تک اللہ کی راہ میں ہے۔ یہ حدیث حسن غریب ہے۔ بعض محدثین رحمہم اللہ نے اسے غیر مرفوع روایت کیا ہے۔
Sayyidina Hasan ibn Malik reported that Allah’s Messenger (SAW) said, If any one goes out seeking knowledge then he is on Allah’s path till he returns.”