اس کے متعلق کہ مسلمان کو گالی دینا فسق ہے
راوی: محمد بن عبداللہ بن بزیع , عبدالحکیم بن منصور واسطی , عبدالملک بن عمیر , عبدالرحمن بن عبداللہ بن مسعود , عبداللہ بن مسعود
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَکِيمِ بْنُ مَنْصُورٍ الْوَاسِطِيُّ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِتَالُ الْمُسْلِمِ أَخَاهُ کُفْرٌ وَسِبَابُهُ فُسُوقٌ وَفِي الْبَاب عَنْ سَعْدٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ابْنِ مَسْعُودٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ
محمد بن عبداللہ بن بزیع، عبدالحکیم بن منصور واسطی، عبدالملک بن عمیر، عبدالرحمن بن عبداللہ بن مسعود، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مسلمان کا اپنے مسلمان بھائی کو قتل کرنا کفر ہے اور اسے گالی دینا فسق (گناہ) ہے۔ اس باب میں حضرت سعد اور عبداللہ بن مغفل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی روایت ہے۔ حضرت عبداللہ بن مسعود کی حدیث حسن صحیح ہے اور کئی سندوں سے حضرت عبداللہ بن مسعود ہی سے منقول ہے۔
Sayyidina Abdullah Ibn Mas’ud (RA) (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “To kill a Muslim brother is to become a disbeliever and to abuse him is a sin.”
[Nisai 4114,Ahmed 3957]