جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ ایمان کا بیان ۔ حدیث 538

اس بارے میں کہ اسلام کی ابتداء وانتہاء غریبوں سے ہے

راوی: عبداللہ بن عبدالرحمن , اسماعیل بن ابی اویس , کثیر بن عبداللہ بن عمرو بن عوف بن ملحہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ حَدَّثَنِي کَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفِ بْنِ زَيْدِ بْنِ مِلْحَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الدِّينَ لَيَأْرِزُ إِلَی الْحِجَازِ کَمَا تَأْرِزُ الْحَيَّةُ إِلَی جُحْرِهَا وَلَيَعْقِلَنَّ الدِّينُ مِنْ الْحِجَازِ مَعْقِلَ الْأُرْوِيَّةِ مِنْ رَأْسِ الْجَبَلِ إِنَّ الدِّينَ بَدَأَ غَرِيبًا وَيَرْجِعُ غَرِيبًا فَطُوبَی لِلْغُرَبَائِ الَّذِينَ يُصْلِحُونَ مَا أَفْسَدَ النَّاسُ مِنْ بَعْدِي مِنْ سُنَّتِي قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

عبداللہ بن عبدالرحمن، اسماعیل بن ابی اویس، کثیر بن عبداللہ بن عمرو بن عوف بن ملحہ اپنے والد سے اور ان کے دادا سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دین (اسلام) حجاز کی طرف اس طرح سمٹ جائے گا جس طرح سانپ اپنے بل (سوراخ) کی طرف سمٹتا اور پناہ گزین ہوتا ہے اور دین حجاز مقدس میں اس طرح پناہ گزین ہوگا جس طرح جنگلی بکری پہاڑ کی چوٹی پر پناہ لیتی ہے۔ نیز دین کی ابتداء بھی غربت سے ہوئی اور وہ غربت ہی کی طرف لوٹے گا۔ پس غریبوں کے لئے خوشخبری ہے جو اس چیز کو صحیح کرتے ہیں جسے لوگوں نے میری سنت میں سے میرے بعد بگاڑ دیا۔ یہ حدیث حسن ہے۔

Kathir ibn Abdullah ibn Amr ibn Awf ibnMilhah reported from his father from his grandfather that Allah’s Messenger (SAW) said, “The religion will shrink back to the Hijaz as a snake shrinks back to its hole. And religion will seek refuge in the Hijaz as a wild goat seeks refuge on the mountain top. The religion began as poor and will return to poverty, so blessed are the poor who correct what people corrupt in my religion in my sunnah.”

یہ حدیث شیئر کریں