جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ ایمان کا بیان ۔ حدیث 537

اس بارے میں کہ اسلام کی ابتداء وانتہاء غریبوں سے ہے

راوی: ابوکریب , حفص بن غیاث , اعمش , ابواسحق , ابواحوص , عبداللہ بن مسعود

حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْإِسْلَامَ بَدَأَ غَرِيبًا وَسَيَعُودُ غَرِيبًا کَمَا بَدَأَ فَطُوبَی لِلْغُرَبَائِ وَفِي الْبَاب عَنْ سَعْدٍ وَابْنِ عُمَرَ وَجَابِرٍ وَأَنَسٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ مَسْعُودٍ إِنَّمَا نَعْرِفُهُ مِنْ حَدِيثِ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ عَنْ الْأَعْمَشِ وَأَبُو الْأَحْوَصِ اسْمُهُ عَوْفُ بْنُ مَالِکِ بْنِ نَضْلَةَ الْجُشَمِيُّ تَفَرَّدَ بِهِ حَفْصٌ

ابوکریب، حفص بن غیاث، اعمش، ابواسحاق ، ابواحوص، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اسلام کی ابتداء بھی غربت سے ہوئی تھی اور وہ عنقریب پھر غریب ہو جائے گا جیسے اس کی ابتداء ہوئی تھی۔ پس غرباء کے لئے خوشخبری ہے۔ اس باب میں حضرت سعد، ابن عمر، جابر، انس اور عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے بھی روایت ہے۔ یہ حدیث ابن مسعود کی روایت سے حسن صحیح غریب ہے۔ ہم اسے صرف بواسطہ حفص بن غیاث، اعمش کی روایت سے پہچانتے ہیں اور ابوالاحوص کا نام عوف بن مالک بن نضلہ جثمی ہے اور حفص اس روایت میں متفرد ہیں۔

Sayyidina Abdullah Ibn Mas’ud (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “Islam began in poverty and it will return to poverty as it had begun. So, the poor are fortunate.”

[ Ibn Majah 3908]

یہ حدیث شیئر کریں