کوئی زانی زنا کرتے ہوئے حامل ایمان نہیں رہتا
راوی: ابوعبیدة بن ابی السفر , احمد بن عبداللہ ہمدانی , حجاج بن محمد , یونس بن ابواسحاق , ابواسحاق ہمدانی , ابوجحیفة , علی بن ابی طالب
حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ أَبِي السَّفَرِ وَاسْمُهُ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْهَمْدَانِيُّ الْکُوفِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ الْهَمْدَانِيِّ عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ عَلِيٍّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ أَصَابَ حَدًّا فَعُجِّلَ عُقُوبَتَهُ فِي الدُّنْيَا فَاللَّهُ أَعْدَلُ مِنْ أَنْ يُثَنِّيَ عَلَی عَبْدِهِ الْعُقُوبَةَ فِي الْآخِرَةِ وَمَنْ أَصَابَ حَدًّا فَسَتَرَهُ اللَّهُ عَلَيْهِ وَعَفَا عَنْهُ فَاللَّهُ أَکْرَمُ مِنْ أَنْ يَعُودَ إِلَی شَيْئٍ قَدْ عَفَا عَنْهُ قَالَ أَبُو عِيسَی وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَهَذَا قَوْلُ أَهْلِ الْعِلْمِ لَا نَعْلَمُ أَحَدًا کَفَّرَ أَحَدًا بِالزِّنَا أَوْ السَّرِقَةِ وَشُرْبِ الْخَمْرِ
ابوعبیدة بن ابی السفر، احمد بن عبداللہ ہمدانی، حجاج بن محمد، یونس بن ابواسحاق، ابواسحاق ہمدانی، ابوجحیفة، حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو کسی ایسے کام کا مرتکب ہو کہ اس پر حد لازم آئی اور اس کو جلد ہی دنیا میں سزا دے دی گئی تو اللہ تعالیٰ اس سے زیادہ انصاف کرنے والا ہے کہ اپنے بندے کو آخرت میں دوبارہ سزا دے اور اگر کوئی کسی ایسے فعل کا مرتکب ہوا جس کی وجہ سے اس پر حد جاری ہوتی ہو اور اللہ تعالیٰ اس کے گناہ کو چھپا لیں اور اسے معاف فرما دیں تو اللہ تعالیٰ اس سے زیادہ لطف وکرم والا ہے کہ کسی بات کو معاف کرنے کے بعد لوٹائے (یعنی دوبارہ سزا دے) ۔ یہ حدیث حسن غریب ہے۔ اہل علم کا یہی قول ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ کسی نے زنا یا چوری یا شراب پینے کے مرتکب کو کافر قرار دیا ہو۔
Sayyidina Ali ibn Abu Talib (RA) reported that the Prophet (SAW) said, “If anyone is awarded the ‘Hadd’ then he has received his punishment in this world, for, Allah is too Just to punish His slave in the Hereafter a second time (for the same crime). As for him, who has attracted the hadd and Allah has concealed his crime and pardoned him, Allah is most Kind to return to something once He has forgien it.”
[Ibn Majah 2604]