جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ ایمان کا بیان ۔ حدیث 531

باب

راوی: قتیبة , لیث , ابوالہاد , محمد بن ابراہیم بن حارث , عامر بن سعد , عباس بن عبدالمطلب

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ الْهَادِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ذَاقَ طَعْمَ الْإِيمَانِ مَنْ رَضِيَ بِاللَّهِ رَبًّا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

قتیبہ ، لیث، ابوالہاد، محمد بن ابراہیم بن حارث، عامر بن سعد، حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس شخص نے ایمان کا مزہ چکھا جو اللہ تعالیٰ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نبی ہونے پر راضی ہوا۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

Sayyidina Abbas ibn Abdul Muttalib (RA) reported that he heard Allah’s Messenger (SAW) say. “He has tasted the flavour of faith who is pleased with Allah as Lord, with Islam as religion and with Muhammad as Prophet."

[Ahmed 1779]

یہ حدیث شیئر کریں