اس بارے میں کہ حیاء ایمان سے ہے
راوی: ابن ابی عمرو احمد بن منیع , سفیان بن عیینہ , زہری , سالم
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ الْمَعْنَی وَاحِدٌ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِرَجُلٍ وَهُوَ يَعِظُ أَخَاهُ فِي الْحَيَائِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحَيَائُ مِنْ الْإِيمَانِ قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ فِي حَدِيثِهِ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلًا يَعِظُ أَخَاهُ فِي الْحَيَائِ قَالَ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَأَبِي بَکْرَةَ وَأَبِي أُمَامَةَ
ابن ابی عمرو احمد بن منیع، سفیان بن عیینہ، زہری، حضرت سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک آدمی کے پاس سے گزرے تو اپنے بھائی کو حیاء کے بارے میں نصیحت کر رہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا حیاء ایمان سے ہے۔ احمد بن منیع نے اپنی روایت میں کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو سنا وہ اپنے بھائی کو حیاء کے متعلق نصیحت کر رہا تھا یہ حدیث حسن صحیح ہے اور اس باب میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی منقول ہے۔
Sayyidina Saalim (RA) reported on the authority of his father that Allah’s Messenger (SAW) passed by a man who was sermonising his brother on modesty. So, Allah's Messenger (SAW) said, “Modesty is part of faith.”