اسی سے متعلق
راوی: احمد بن منیع , ابومعاویہ , اعمش , شعبی , نعمان بن بشیر
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَثَلُ الْقَائِمِ عَلَی حُدُودِ اللَّهِ وَالْمُدْهِنِ فِيهَا کَمَثَلِ قَوْمٍ اسْتَهَمُوا عَلَی سَفِينَةٍ فِي الْبَحْرِ فَأَصَابَ بَعْضُهُمْ أَعْلَاهَا وَأَصَابَ بَعْضُهُمْ أَسْفَلَهَا فَکَانَ الَّذِينَ فِي أَسْفَلِهَا يَصْعَدُونَ فَيَسْتَقُونَ الْمَائَ فَيَصُبُّونَ عَلَی الَّذِينَ فِي أَعْلَاهَا فَقَالَ الَّذِينَ فِي أَعْلَاهَا لَا نَدَعُکُمْ تَصْعَدُونَ فَتُؤْذُونَنَا فَقَالَ الَّذِينَ فِي أَسْفَلِهَا فَإِنَّا نَنْقُبُهَا مِنْ أَسْفَلِهَا فَنَسْتَقِي فَإِنْ أَخَذُوا عَلَی أَيْدِيهِمْ فَمَنَعُوهُمْ نَجَوْا جَمِيعًا وَإِنْ تَرَکُوهُمْ غَرِقُوا جَمِيعًا قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
احمد بن منیع، ابومعاویہ، اعمش، شعبی، حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا حدودالہی کو قائم کرنے اور ان میں سستی برتنے والوں کی مثال اس طرح ہے کہ ایک قوم کشتی پر سوار ہوئی اور کشتی کے اوپر اور نیچے والے حصہ کو باہم تقسیم کر لیا بعض کو اوپر والا اور بعض کو نیچے والا حصہ نچلے والے اوپر والے حصے میں جا کر پانی لاتے ہیں تو وہ پانی اوپر والوں پر گرنے لگا پس اوپر والوں نے کہا ہم تمہیں اوپر نہیں آنے دیں گے کیونکہ تم ہمیں تکلیف دیتے ہو اس پر نچلے والے کہنے لگے کہ اگر ایسا ہے تو ہم نچلے حصے میں سوراخ کر کے دریا سے پانی حاصل کریں گے اب اگر اوپر والے ان کو اس حرکت سے باز رکھیں تو سب محفوظ رہیں گے اور اگر نہ روکیں تو سب کے سب غرق ہو جائیں گے یہ حدیث حسن صحیح ہے
Sayyidina Numan ibn Bashir (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “The example of those who abide by the limits of Allah and those who do not observe them is like that of a people who cast lots to sail on a ship. Some of them take the upper deck and some the lower deck. Those in the sea in the lower deck would ascend (to the upper) to get water and (in the process) would drop water on those in the upper deck. So these people who were in the upper deck said, ‘We will not allow you to climb up for you hurt us.” So, those in the lower deck responded, “Well we shall bore a hole in the lower portion and fetch water from here.” Thus, if they hold their hands and prevent them then all of them will be saved, but if they leave them to themselves then all of them would drown.”
[Bukhari 2493, Muslim 1599]
——————————————————————————–