جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ جنت کی صفات کا بیان ۔ حدیث 440

اہل جنت کے لباس کے متعلق

راوی: محمد بن بشار و ابوہشام رفاع , معاذ بن ہشام , ہشام , عاصم احول , شہر بن حوشب , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَأَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَامِرٍ الْأَحْوَلِ عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهْلُ الْجَنَّةِ جُرْدٌ مُرْدٌ کُحْلٌ لَا يَفْنَی شَبَابُهُمْ وَلَا تَبْلَی ثِيَابُهُمْ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ

محمد بن بشار و ابوہشام رفاع، معاذ بن ہشام، ہشام، عاصم احول، شہر بن حوشب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اہل جنت کے بدن اور چہرے پر بال نہیں ہوں گے ان کی آنکھیں سرمگیں ہوں گی، ان کی جوانی ختم نہ ہوگی اور ان کے کپڑے بھی کبھی بوسیدہ نہیں ہوں گے۔ یہ حدیث غریب ہے۔

Sayyidina Abu Hurayrah (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW), "The inhabitants of Paradise have no hair or beard. They have black eyes. Their youth does not pass away and their garments do not wear off.”

[Ahmed 7939]

یہ حدیث شیئر کریں