جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ جنت کی صفات کا بیان ۔ حدیث 437

اہل جنت کے جماع کے بارے میں

راوی: محمد بن بشار , محمد بن غیلان , ابوداؤد طیالسی , عمران قطان قتادة , انس

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَمَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ عَنْ عِمْرَانَ الْقَطَّانِ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يُعْطَی الْمُؤْمِنُ فِي الْجَنَّةِ قُوَّةَ کَذَا وَکَذَا مِنْ الْجِمَاعِ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوَ يُطِيقُ ذَلِکَ قَالَ يُعْطَی قُوَّةَ مِائَةٍ وَفِي الْبَاب عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ مِنْ حَدِيثِ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ عِمْرَانَ الْقَطَّانِ

محمد بن بشار، محمد بن غیلان، ابوداؤد طیالسی، عمران قطان قتادہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مومن کو جنت میں جماع کی اتنی قوت دی جائے گی عرض کیا گیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! کیا وہ اس کی طاقت رکھے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اسے سو آدمیوں کی طاقت عطا کی جائے گی۔ اس باب میں حضرت زید بن ارقم سے بھی روایت ہے۔ یہ حدیث صحیح غریب ہے اور ہم اسے بواسطہ قتادہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے صرف عمران قطان کی روایت سے پہچانتے ہیں۔

Sayyidina Ans (RA) reported that the Prophet (SAW) said, “In paradise, the believer will be given power like this and like that for sexual intercouse.” Someone said, “O Messenger of Allah, will he be able to endure that?” He said, “He will be given vitality of a hundred (men).”

[Ahmed 10529, Bukhari 325, Muslim 2434]

یہ حدیث شیئر کریں