جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ جنت کی صفات کا بیان ۔ حدیث 435

جنت کی عورتوں کے متعلق

راوی: سفیان بن وکیع , وکیع , فضیل بن مرزوق , عطیة , ابوسعید

حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَکِيعٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ فُضَيْلِ بْنِ مَرْزُوقٍ عَنْ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ أَوَّلَ زُمْرَةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ضَوْئُ وُجُوهِهِمْ عَلَی مِثْلِ ضَوْئِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ وَالزُّمْرَةُ الثَّانِيَةُ عَلَی مِثْلِ أَحْسَنِ کَوْکَبٍ دُرِّيٍّ فِي السَّمَائِ لِکُلِّ رَجُلٍ مِنْهُمْ زَوْجَتَانِ عَلَی کُلِّ زَوْجَةٍ سَبْعُونَ حُلَّةً يُرَی مُخُّ سَاقِهَا مِنْ وَرَائِهَا قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

سفیان بن وکیع، وکیع، فضیل بن مرزوق، عطیة، حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قیامت کے دن جنت میں پہلے داخل ہونے والے گروہ کے چہرے چودھویں کے چاند کی طرح چمک رہے ہوں گے۔ جبکہ دوسرے گروہ کے چہروں کی چمک آسمان کے سب سے زیادہ چمکدار ستارے کی سی ہوگی۔ ان میں ہر ایک کی دو بیویاں ہوں گی اور ہر بیوی ستر جوڑے پہنے ہوئے ہوگی اور اس کی پنڈلی کا گودا ان جوڑوں میں سے بھی نظر آئے گا۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

Sayyidina Abu Saeed (RA) reported that the Prophet (SAW) said, “The first batch to enter Paradise on the Day of Resurrection will be in the form of the moon on the night when it is full. The second batch will be in the form of the best of the stars shining in the sky. For every man among them will be two wives. Each wife will have seventy garments on her, marrow of whose legs will be visible through these garments."

[Ahmed 11126]

یہ حدیث شیئر کریں