جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ قیامت کا بیان ۔ حدیث 382

باب

راوی: محمود بن غیلان , ابواحمد زبیری , خالد بن طہمان ابوعلاء , حصین

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ طَهْمَانَ أَبُو الْعَلَائِ حَدَّثَنَا حُصَيْنٌ قَالَ جَائَ سَائِلٌ فَسَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ لِلسَّائِلِ أَتَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ قَالَ نَعَمْ قَالَ أَتَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ قَالَ نَعَمْ قَالَ وَتَصُومُ رَمَضَانَ قَالَ نَعَمْ قَالَ سَأَلْتَ وَلِلسَّائِلِ حَقٌّ إِنَّهُ لَحَقٌّ عَلَيْنَا أَنْ نَصِلَکَ فَأَعْطَاهُ ثَوْبًا ثُمَّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَا مِنْ مُسْلِمٍ کَسَا مُسْلِمًا ثَوْبًا إِلَّا کَانَ فِي حِفْظٍ مِنْ اللَّهِ مَا دَامَ مِنْهُ عَلَيْهِ خِرْقَةٌ قَالَ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ

محمود بن غیلان، ابواحمد زبیری، خالد بن طہمان ابوعلاء، حضرت حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ایک سائل نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے سوال کیا تو انہوں نے اس سے پوچھا کہ کیا تم گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ اس نے عرض کیا ہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا تم گواہی دیتے ہو کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔ اس نے کہا ہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا تم رمضان کے روزے رکھتے ہو؟ اس نے کہا ہاں پھر فرمایا کہ تم نے مجھ سے کچھ مانگا ہے اور سائل کا بھی حق ہے لہذا مجھ پر فرض ہے کہ میں تمہیں کچھ نہ کچھ دوں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے کپڑا عطا فرمایا اور فرمایا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص کسی مسلمان کو کپڑا پہنائے وہ اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں ہوتا ہے جب تک کہ پہننے والے پر اس کپڑے کا ایک ٹکڑا بھی باقی ہے۔ یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے۔

Husain reported that a beggar pleaded with Ibn Abbas (RA) . He asked him, “Do you testify that there is no God but Allah”? He said “Yes.” He asked the beggar if he bore witness that Muhammad is Allah’s Messenger. He said, “Yes.” He asked, “And do you fast during Ramadan"? He said, “Yes.” He said. “You begged and a beggar has a right and it is our duty to give you something. So, he gave him a garment, and said, “I heard Allah’s Messenger (SAW) say, "No Muslim will clothe a Muslim a garment without being in Allah’s protection as long as a rag of this garment is on the man.”

——————————————————————————–

یہ حدیث شیئر کریں