حوض کوثر کے بارے میں
راوی: احمد بن محمد بن نیزک بغدادی , محمد بن بکاردمشقی , سعید بن بشیر , قتادہ , حسن , سمرہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نِيْزَکَ الْبَغْدَادِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکَّارٍ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ لِکُلِّ نَبِيٍّ حَوْضًا وَإِنَّهُمْ يَتَبَاهَوْنَ أَيُّهُمْ أَکْثَرُ وَارِدَةً وَإِنِّي أَرْجُو أَنْ أَکُونَ أَکْثَرَهُمْ وَارِدَةً قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَقَدْ رَوَی الْأَشْعَثُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا وَلَمْ يَذْکُرْ فِيهِ عَنْ سَمُرَةَ وَهُوَ أَصَحُّ
احمد بن محمد بن نیزک بغدادی، محمد بن بکاردمشقی، سعید بن بشیر، قتادہ، حسن، سمرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہر نبی کا ایک حوض ہوگا اور وہ آپس میں ایک دوسرے پر اپنے حوض سے زیادہ پینے والوں پر فخر کریں گے مجھے امید ہے کہ میرے حوض پر آنے والوں کی تعداد زیادہ ہے یہ حدیث غریب ہے اشعث بن عبدالملک بھی اسے حسن سے اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مرسلاً نقل کرتے ہیں اس میں سمرہ کا ذکر نہیں اور یہ زیادہ صحیح ہے
Sayyidina Samurah (RA) reported that Allah’s Messenger said, “There is for every prophet pond and they will vie with each other on who has the most people coming to it. I will have the largest number of those who come (to my pond) .”
——————————————————————————–