جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ گواہیوں کا بیان ۔ حدیث 303

زبان کی حفاظت کرنے کے متعلق

راوی: ابوسعید اشج , ابوخالد احمر , ابن عجلان , ابوحازم ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ وَقَاهُ اللَّهُ شَرَّ مَا بَيْنَ لَحْيَيْهِ وَشَرَّ مَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ قَالَ أَبُو عِيسَی أَبُو حَازِمٍ الَّذِي رَوَی عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ اسْمُهُ سَلْمَانُ مَوْلَی عَزَّةَ الْأَشْجَعِيَّةِ وَهُوَ کُوفِيٌّ

ابوسعید اشج، ابوخالد احمر، ابن عجلان، ابوحازم حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے زبان اور شرمگاہ کے شر سے محفوط کر دیا وہ جنت میں داخل ہوگیا۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے اور ابوحازم جو سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے احادیث نقل کرتے ہیں وہ ابوحازم زاہد مدینی ہیں ان کا نام مسلم بن دینار ہے جبکہ ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حدیث نقل کرنے والے کا نام سلمان بن اشجعی ہے اور وہ عزة الاشجعیہ کے مولیٰ ہیں اور کوفہ کے رہنے والے ہیں۔

Sayyidina Abu Hurayrah (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) ,”He whom Allah has protected from the mischief of that which is between his jaws and that what is between his legs will enter Paradise.”

یہ حدیث شیئر کریں