آدمی اس کے ساتھ ہوگا جس کے ساتھ وہ صحبت رکھے گا
راوی: علی بن حجر , اسماعیل بن جعفر , حمید , انس
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّهُ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَتَی قِيَامُ السَّاعَةِ فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی الصَّلَاةِ فَلَمَّا قَضَی صَلَاتَهُ قَالَ أَيْنَ السَّائِلُ عَنْ قِيَامِ السَّاعَةِ فَقَالَ الرَّجُلُ أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ مَا أَعْدَدْتَ لَهَا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا أَعْدَدْتُ لَهَا کَبِيرَ صَلَاةٍ وَلَا صَوْمٍ إِلَّا أَنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَرْئُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ وَأَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ فَمَا رَأَيْتُ فَرِحَ الْمُسْلِمُونَ بَعْدَ الْإِسْلَامِ فَرَحَهُمْ بِهَذَا قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ
علی بن حجر، اسماعیل بن جعفر، حمید، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قیامت کب آئے گی آپ نماز کے لئے کھڑے ہوگئے اور جب فارغ ہوئے تو پوچھا سوال کرنے والا کہاں ہے ایک شخص نے عرض کیا میں حاضر ہوں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا تم نے قیامت کے لئے کیا تیاری کی ہے اس نے عرض کیا میں نے اس کی تیاری میں لمبی نمازیں اور بہت زیادہ روزے تو نہیں رکھے ہاں اتنا ضرور ہے کہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہوں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہر شخص اسی کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت کرتا ہے اور تم بھی اسی کے ساتھ ہوگے جس سے محبت کرتے ہو راوی کہتے ہیں کہ میں مسلمانوں کو اسلام کے بعد اس بات سے زیادہ کسی چیز سے خوش ہوتے نہیں دیکھا یہ حدیث صحیح ہے
Sayyidina Anas ibn Maalik (RA) reported that Allah’s Messenger said, “A man will be with one whom he loves. And for him is what he earns.”
[Ahmed 12625]