حدیث کی علتوں اور راویوں کی جرح اور تعدیل کے بارے میں
راوی: احمد بن منیع , ہشیم , حجاج , ابن ابی لیلی , عطاء بن ابی رباح , جابر بن عبداللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ وَابْنُ أَبِي لَيْلَی عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ قَالَ کُنَّا إِذَا خَرَجْنَا مِنْ عِنْدَ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ تَذَاکَرْنَا حَدِيثَهُ وَکَانَ أَبُو الزُّبَيْرِ أَحْفَظَنَا لِلْحَدِيثِ
احمد بن منیع، ہشیم، حجاج، ابن ابی لیلی، عطاء بن ابی رباح، جابر بن عبداللہ ہم سے روایت کی احمد بن منیع نے ہشیم سے وہ حجاج اور ابن ابی لیلی سے اور وہ عطاء بن ابی رباح سے نقل کرتے ہیں کہ جب ہم جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس جاتے تو آپس میں ان احادیث کا مذاکرہ کرتے اور ہم سب میں ابوزبیر زیادہ حافظ تھے۔