حدیث کی علتوں اور راویوں کی جرح اور تعدیل کے بارے میں
راوی: محمود بن غیلان , وکیع , عمران بن جدیر , ابومجلز , بشیر بن نہیک ,
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَيْرٍ عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيکٍ قَالَ کَتَبْتُ کِتَابًا عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فَقُلْتُ أَرْوِيهِ عَنْکَ فَقَالَ نَعَمْ
محمود بن غیلان، وکیع، عمران بن جدیر، ابومجلز، بشیر بن نہیک، ہم سے روایت کی محمد بن غیلان نے ان سے وکیع نے وہ عمران بن حدیر سے وہ ابومجلز سے اور وہ بشیر بن نہیک سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا میں نے ابوہریرہ کی روایات ایک کا پی میں لکھنے کے بعد ان سے پوچھا کہ کیا میں یہ احادیث آپ سے روایت کرسکتا ہوں؟ انہوں نے فرمایا ہاں۔