حدیث کی علتوں اور راویوں کی جرح اور تعدیل کے بارے میں
راوی: حسین بن مہدی , عبدالرزاق , معمر , قتادہ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مَهْدِيٍّ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ قَالَ قَتَادَةُ مَا سَمِعَتْ أُذُنَايَ شَيْئًا قَطُّ إِلَّا وَعَاهُ قَلْبِي
حسین بن مہدی، عبدالرزاق، معمر، قتادہ ہم سے روایت کی حسین بن مہدی نے انہوں نے عبدالرزاق سے وہ معمر سے اور وہ قتادہ سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا میرے کانوں نے کوئی ایسی بات نہیں سنی جسے میرے دل نے محفوظ نہ کرلیاہو۔