حدیث کی علتوں اور راویوں کی جرح اور تعدیل کے بارے میں
راوی: عبدالجبار بن علاء بن عبدالجبار , سفیان , عبدالملک بن عمیر ,
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلَائِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ قَالَ عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ عُمَيْرٍ إِنِّي لَأُحَدِّثُ بِالْحَدِيثِ فَمَا أَدَعُ مِنْهُ حَرْفًا
عبدالجبار بن علاء بن عبدالجبار، سفیان، عبدالملک بن عمیر، ہم سے روایت کی عبدالجبار بن علاء بن عبدالجبار نے وہ سفیان سے عبدالملک بن عمیر کا قول نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ میں جب حدیث بیان کرتا ہوں تو ایک حرف بھی نہیں چھوڑتا۔