حدیث کی علتوں اور راویوں کی جرح اور تعدیل کے بارے میں
راوی: ابوعمار حسین بن حریث , زید بن حباب
حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ أَخْبَرَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ عَنْ رَجُلٍ قَالَ خَرَجَ إِلَيْنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ فَقَالَ إِنْ قُلْتُ لَکُمْ إِنِّي أُحَدِّثُکُمْ کَمَا سَمِعْتُ فَلَا تُصَدِّقُونِي إِنَّمَا هُوَ الْمَعْنَی
ابوعمار حسین بن حریث، زید بن حباب ہم سے روایت کی ابوعمار حسین بن حریث نے ان سے زید بن حباب سے اور ایک شخص سے ان کا قول نقل کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ سفیان ثوری ہمارے پاس آئے اور فرمایا کہ اگر میں تم سے یہ کہوں کہ میں نے تم بعینہ وہی الفاظ بیان کئے ہیں جو سنے تھے تب بھی میری بات کی تصدیق نہ کرو اور روایت باالمعنی ہی سمجھو۔