حدیث کی علتوں اور راویوں کی جرح اور تعدیل کے بارے میں
راوی: یحیی بن موسی , عبدالرزاق , معمر , ایوب , محمد بن سیرین ، یحیی بن موسی
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ کُنْتُ أَسْمَعُ الْحَدِيثَ مِنْ عَشَرَةٍ اللَّفْظُ مُخْتَلِفٌ وَالْمَعْنَی وَاحِدٌ
یحیی بن موسی، عبدالرزاق، معمر، ایوب، محمد بن سیرین ہم سے روایت کی یحیی بن موسیٰ نے انہوں نے عبدالرزاق سے وہ معمر سے وہ ایوب سے اور وہ محمد بن سیرین سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ میں دس آدمیوں سے حدیث سنتا تھا ان کے الفاظ مختلف اور معنی ایک ہوتے تھے۔