جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ گواہیوں کا بیان ۔ حدیث 191

زہد کے باب جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مروی ہیں

راوی: بشر بن ہلال صواف , جعفر بن سلیمان , ابوطارق , حسن , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ هِلَالٍ الصَّوَّافُ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي طَارِقٍ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ يَأْخُذُ عَنِّي هَؤُلَائِ الْکَلِمَاتِ فَيَعْمَلُ بِهِنَّ أَوْ يُعَلِّمُ مَنْ يَعْمَلُ بِهِنَّ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَقُلْتُ أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَأَخَذَ بِيَدِي فَعَدَّ خَمْسًا وَقَالَ اتَّقِ الْمَحَارِمَ تَکُنْ أَعْبَدَ النَّاسِ وَارْضَ بِمَا قَسَمَ اللَّهُ لَکَ تَکُنْ أَغْنَی النَّاسِ وَأَحْسِنْ إِلَی جَارِکَ تَکُنْ مُؤْمِنًا وَأَحِبَّ لِلنَّاسِ مَا تُحِبُّ لِنَفْسِکَ تَکُنْ مُسْلِمًا وَلَا تُکْثِرْ الضَّحِکَ فَإِنَّ کَثْرَةَ الضَّحِکِ تُمِيتُ الْقَلْبَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ جَعْفَرِ بْنِ سُلَيْمَانَ وَالْحَسَنُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي هُرَيْرَةَ شَيْئًا هَکَذَا رُوِيَ عَنْ أَيُّوبَ وَيُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ وَعَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ قَالُوا لَمْ يَسْمَعْ الْحَسَنُ مِنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَرَوَی أَبُو عُبَيْدَةَ النَّاجِيُّ عَنْ الْحَسَنِ هَذَا الْحَدِيثَ قَوْلَهُ وَلَمْ يَذْکُرْ فِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

بشر بن ہلال صواف، جعفر بن سلیمان، ابوطارق، حسن، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کون ہے جو مجھ سے کلمات سیکھ کر ان پر عمل کرے یا اسے سکھائے جو ان پر عمل کرے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سیکھتا ہوں پس نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور پانچ باتیں شمار کیں آپ نے فرمایا حرام کاموں سے پرہیز کرو سب سے زیادہ عبادت گزار بن جاؤ گے اللہ کی تقسیم پر راضی رہو اس سے تم لوگوں سے بے پرواہ ہو جاؤ گے اپنے پڑوسی سے اچھا سلوک کرو اس سے تم مومن ہو جاؤ گے لوگوں کے لئے وہی پسند کرو جو اپنے لئے پسند کرتے ہو اس سے تم مسلمان ہو جاؤ گے زیادہ مت ہنسو کیونکہ زیادہ ہنسی دل کو مردہ کر دیتی ہے یہ حدیث غریب ہے ہم اسے صرف جعفر بن سلیمان کی روایت سے جانتے ہیں اور حسن کا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سماع ثابت نہیں ایوب، یونس بن عبید اور علی بن زید سے بھی یہی منقول ہے کہ حسن نے ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوئی حدیث نہیں سنی پھر ابوعبیدہ ناجی نے حسن سے یہ حدیث روایت کی لیکن اس میں حضرت ابوہریرہ اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر نہیں کیا

Sayyidina Abu Huraira (RA)reported that Allah’s Messenger (SAW) asked, “Who will learn from these words and act upon them,or teach to one who will act upon them? I said, “I , O Messenger of Allah” So, he took me by hand and conuting five he said, “ Guard against the things that are forbidden, you will be the most devout of men, and be pleased with what Allah has allotted you, you will be the richest of men: and be kind to your neighbour ,you will be a believer : and love for people what you love for yourself, you will be a Muslim and do not laugh much for much laughter causes the heart to die”

[ Ibn e Majah 4193]

یہ حدیث شیئر کریں