گواہوں کے متعلق نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منقول احادیث کے ابواب
راوی: واصل بن عبدا الاعلی , محمد بن فضیل , اعمش , علی بن مدرک , ہلال بن یساف , عمران بن حصین
حَدَّثَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُدْرِكٍ عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ خَيْرُ النَّاسِ قَرْنِي ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثَلَاثًا ثُمَّ يَجِيءُ قَوْمٌ مِنْ بَعْدِهِمْ يَتَسَمَّنُونَ وَيُحِبُّونَ السِّمَنَ يُعْطُونَ الشَّهَادَةَ قَبْلَ أَنْ يُسْأَلُوهَا قَالَ أَبُو عِيسَى وَهَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ الْأَعْمَشِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُدْرِكٍ وَأَصْحَابُ الْأَعْمَشِ إِنَّمَا رَوَوْا عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
واصل بن عبدا الاعلی، محمد بن فضیل، اعمش، علی بن مدرک، ہلال بن یساف، حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ میرے زمانے کے لوگ سب سے بہتر ہیں پھر ان کے بعد کے زمانے والے پھر ان کے بعد والے بہتر ہیں یعنی تین زمانوں کے متعلق فرمایا پھر ان کے بعد ایسے لوگ آئیں گے جو بزرگی کو پسند کریں گے اور اسی کو دوست رکھیں گے (یعنی بڑے کہلوانا پسند کریں گے) اور طلب کئیے بغیر گواہی دینے کے لئے موجود ہوں گے۔ یہ حدیث اعمش کی علی بن مدرک سے روایت سے غریب ہے اعمش اس سند سے روایت کرتے ہیں کہ اعمش، ہلال بن یساف اور وہ عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نقل کرتے ہیں۔
Sayyidina Imran ibn Husayn reported that he heard Allah’s Messenger (SAW) say, “The best of people are my generation, then those that succeed them, then those who will succeed them then those who wil I succeed them. Three times. Then a people will come after them who will like elderliness and love it. They will offer testimony before being asked for it”.
[Ahmed 19841]