گواہوں کے متعلق نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منقول احادیث کے ابواب
راوی: انصاری , معن , مالک , عبداللہ بن ابوبکربن محمد بن عمرو , حزم , ان کے والد , عبداللہ بن عمرو بن عثمان , ابوعمرة انصاری , زید بن خالد جہنی
حَدَّثَنَا الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا مَعْنٌ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَکْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ عَنْ أَبِي عَمْرَةَ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَلَا أُخْبِرُکُمْ بِخَيْرِ الشُّهَدَائِ الَّذِي يَأْتِي بِالشَّهَادَةِ قَبْلَ أَنْ يُسْأَلَهَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ نَحْوَهُ و قَالَ ابْنُ أَبِي عَمْرَةَ قَالَ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَأَکْثَرُ النَّاسِ يَقُولُونَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ وَاخْتَلَفُوا عَلَی مَالِکٍ فِي رِوَايَةِ هَذَا الْحَدِيثِ فَرَوَی بَعْضُهُمْ عَنْ أَبِي عَمْرَةَ وَرَوَی بَعْضُهُمْ عَنْ ابْنِ أَبِي عَمْرَةَ وَهُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ الْأَنْصَارِيُّ وَهَذَا أَصَحُّ لِأَنَّهُ قَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ حَدِيثِ مَالِکٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ ابْنِ أَبِي عَمْرَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ غَيْرُ هَذَا الْحَدِيثِ وَهُوَ حَدِيثٌ صَحِيحٌ أَيْضًا وَأَبُو عَمْرَةَ مَوْلَی زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ وَلَهُ حَدِيثُ الْغُلُولِ وَأَکْثَرُ النَّاسِ يَقُولُونَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ
انصاری، معن، مالک، عبداللہ بن ابوبکربن محمد بن عمرو، حزم، ان کے والد، عبداللہ بن عمرو بن عثمان، ابوعمرة انصاری، حضرت زید بن خالد جہنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ کیا میں تمہیں بہترین گواہوں کے متعلق نہ بتاؤں وہ ایسے گواہ ہیں جو طلب شہادت سے پہلے گواہی دیتے ہیں احمد بن حسن عبداللہ بن مسلمہ سے اور وہ مالک سے یہی حدیث نقل کرتے ہیں ابن ابی عمرہ کہتے ہیں کہ یہ حدیث حسن ہے اکثر راوی انہیں عبدالرحمن بن ابی عمرہ کہتے ہیں اور مالک کے یہ حدیث نقل کرنے میں اختلاف کرتے ہیں چنانچہ بعض ابی عمرو سے اور بعض ابن ابی عمرو سے روایت کرتے ہیں ان کا نام عبدالرحمن بن ابی عمرہ انصاری ہے اور یہی ہمارے نزدیک صحیح ہے اس لئے کہ مالک کے علاوہ بھی کئی راوی عبدالرحمن بن ابی عمرو انصاری ہی کہتے ہیں وہ زید بن خالد سے اس کے علاوہ بھی احادیث نقل کرتے ہیں وہ بھی صحیح ہیں ابوعمرہ زید بن خالد جہنی کے مولیٰ ہیں ان کی ایک حدیث یہ بھی ہے جس میں علول کا ذکر ہے یہ ابی عمرہ سے منقول ہے
Sayyidina Zayd ibn Kalid Juhanni (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “Shall I not inform you of the best of witnesses ? They offer testimony before they are asked”.
[Ahmed 17044 Muslim 1719 Abu Dawud 3569 Ibn Majah 2364]Ahmad ibn Hasan reproted from Abdullah ibn Maslamah, from Malik the same hadith.