جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ مناقب کا بیان ۔ حدیث 1760

حضرت معاذ بن جبل زید بن ثابت ابی بن کعب اور ابوعبید بن جراح رضی اللہ عنہم کے مناقب

راوی: سفیان بن وکیع , حمید بن عبدالرحمن , داؤد عطار , معمر , قتادة , انس بن مالک

حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَکِيعٍ حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ دَاوُدَ الْعَطَّارِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْحَمُ أُمَّتِي بِأُمَّتِي أَبُو بَکْرٍ وَأَشَدُّهُمْ فِي أَمْرِ اللَّهِ عُمَرُ وَأَصْدَقُهُمْ حَيَائً عُثْمَانُ وَأَعْلَمُهُمْ بِالْحَلَالِ وَالْحَرَامِ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ وَأَفْرَضُهُمْ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَأَقْرَؤُهُمْ أُبَيٌّ وَلِکُلِّ أُمَّةٍ أَمِينٌ وَأَمِينُ هَذِهِ الْأُمَّةِ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ قَالَ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ مِنْ حَدِيثِ قَتَادَةَ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَقَدْ رَوَاهُ أَبُو قِلَابَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ وَالْمَشْهُورُ حَدِيثُ أَبِي قِلَابَةَ

سفیان بن وکیع، حمید بن عبدالرحمن، داؤد عطار، معمر، قتادہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت میں ان پر سب سے زیادہ رحم کرنے والے ابوبکر ہیں۔ اللہ کے حکم کی تعمیل میں سب سے زیادہ سخت عمر، سب سے زیادہ باحیا عثمان بن عفان، حلال وحرام کا سب سے زیادہ علم رکھنے والے معاذ بن جبل، سب سے زیادہ علم میراث جاننے والے زید بن ثابت اور سب سے زیادہ قرأت جاننے والے ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہم ہیں۔ پھر ہر امت کا امین ہوتا ہے۔ اس امت کے امین ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں۔ یہ حدیث غریب ہے۔ ہم اس حدیث کو قتادہ کی روایت سے صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔ ابوقلابہ بھی انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اسی کی مانند مرفوع حدیث نقل کرتے ہیں۔

Sayyidina Anas ibn Maalik (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “The most merciful member of my ummah to my ummah is Abu Bakr, and the most strict of them concerning Allah’s commands is Umar, and the most sincere of them showing modesty is Uthman ibn Affan, and the most knowledgeable of them concerning the lawful and the unlawful is Mu’adh ibn Jabal, and (the most knowledgeable) about (laws of) inheritance is Zayd ibn Thabit, and the most (knowledgeable) about recital (of Qur’an) is Ubayy ibn Ka’b, and there is for every ummah an amin (trustworthy) and the trustworthy of this ummah is Abu Ubsydah ibn Jarrah.”

یہ حدیث شیئر کریں