حضرت ابوعور سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ کے مناقب
راوی: احمد بن منیع , ہشیم , حصین , ہلال بن یساف , عبداللہ بن ظالم مازنی , سعید بن زید بن عمرو بن نفیل
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ظَالِمٍ الْمَازِنِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ أَنَّهُ قَالَ أَشْهَدُ عَلَی التِّسْعَةِ أَنَّهُمْ فِي الْجَنَّةِ وَلَوْ شَهِدْتُ عَلَی الْعَاشِرِ لَمْ آثَمْ قِيلَ وَکَيْفَ ذَلِکَ قَالَ کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِحِرَائَ فَقَالَ اثْبُتْ حِرَائُ فَإِنَّهُ لَيْسَ عَلَيْکَ إِلَّا نَبِيٌّ أَوْ صِدِّيقٌ أَوْ شَهِيدٌ قِيلَ وَمَنْ هُمْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ وَعَلِيٌّ وَطَلْحَةُ وَالزُّبَيْرُ وَسَعْدٌ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ قِيلَ فَمَنْ الْعَاشِرُ قَالَ أَنَا قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
احمد بن منیع، ہشیم، حصین، ہلال بن یساف، عبداللہ بن ظالم مازنی، حضرت سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نو آدمیوں کے متعلق گواہی دیتا ہوں کہ وہ جنتی ہیں اور اگر میں دسویں کے متعلق بھی یہی گواہی دیتا ہوں تو بھی گناہ گار نہیں ہوں گا۔ پوچھا گیا کہ وہ کیسے؟ فرمایا ہم ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حراء پر تھے کہ آپ نے حراء کو مخاطب کر کے فرمایا رک جا، تجھ پر نبی، صدیق اور شہداء کے علاوہ کوئی نہیں۔ لوگوں نے پوچھا وہ سب کون کون تھے فرمایا ابوبکر، عمر، عثمان، علی، طلحہ، زبیر، سعد اور عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ م۔ پوچھا گیا کہ دسواں کون ہے؟ حضرت سعد نے فرمایا میں۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے اور کئی سندوں سے سعید بن زید کے واسطے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے۔
Sayyidina Sa’eed ibn Zayd ibn Amr ibn Nufayl said, “I testify about nine people that they will enter paradise and if I were to testify for the tenth, I would not be sinning.” He was asked, “How is that?” He said, “We were with Allah’s Messenger on Hira when he said, ‘Be steady Hira, for, there are not on top of you but a Prophet, a Siddiq and a Shahid.”
He was asked, “Who were they?” He said, “They were Allah’s Messenger (SAW), Abu Bakr Umar, Uthman, Ali, Talhah, Zubayr, Sad and Abdur Rahman ibn Awf.” He was asked, “And who was the tenth?” He said, “I.”
[Ahmed 1630, Abu Dawud 4048, Ibn e Majah 134]
——————————————————————————–